• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخموں میں انفیکشن روکنے والا نیا مواد تیار کرلیا گیا

سائنس دانوں نے ایک ایسا نیا مواد (نیا ہائیڈرو جل) تیار کیا ہے جو کہ زخموں میں انفیکشن کو روکنے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے بیکٹریا کے خلاف بھی کارگر ہوگا اور زخم کے بھرنے اور فوری صحیح ہونے اور بالخصوص اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیکٹریا کے خلاف کافی کارگر ثابت ہوگا۔

صحت کے حوالے سے کام کرنے والے محققین کی یہ ٹیم چالمرس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سوئیڈن میں مصروف کار تھی اور انھوں نے یہ خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ہائیڈروجل تیار کیا ہے۔

اس سے بیکٹریاز بالخصوص اینٹی بائیو ٹک کے خلاف مزاحم بیکٹریاز کا توڑ ممکن ہوگا۔ یہ نئی دوا دنیا بھر میں اس حوالے سے جاری کوششوں میں ایک بڑی امید مہیا کریگی۔ 


یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیکٹریا کو عالمی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

صحت سے مزید