• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، بھارتی قسم پر ویکسین بےاثر، عالمی خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت

کراچی(مانیٹرنگ نیوز) عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں دریافت کورونا کی قسم کو عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ بھارتی قسم پر ویکسین بےاثر ہے۔ڈبلیو ایچ او کی کووڈ 19 کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کی سربراہ ماریہ وان کرکوف نے بتایا کہ بھارتی نظام صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہونے والی کورونا کی قسم بی 1617 ایک عالمی خطرہ ہے،ہم نے کورونا کی اس قسم کو عالمی سطح پر باعث تشویش قرار دیا ہے، اگرچہ ابتدائی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تیزی سے پھیلتی ہے، مگر اس قسم میں موجود تبدیلیوں کے لیے ہمیں مزید تفصیلات کی ضرورت ہےجس کے لیے مزید سیکونسنگ کرنا ہوگی،مزید تحقیق سے اس نئی قسم کی اہمیت کو مکمل طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق وائرس کی کسی قسم کو اس وقت باعث تشویش قرار دیا جاتا ہے جب وہ زیادہ متعدی زیادہ جان لیوا اور موجودہ ویکسینز اور علاج کے خلاف زیادہ مزاحمت کرتی ہو، بی 1617 ممکنہ طور پر باعث تشویش بن جانے والی قسم ہے، کیونکہ اس میں کچھ میوٹیشنز سے اس کے پھیلاؤ کی رفتار بڑھی ہے اور ممکنہ طور پر یہ ویکسین یا بیماری سے بننے والی اینٹی باڈیز کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہے، صرف ویکسینز کے ذریعے موجودہ صورتحال کو قابو میں کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

تازہ ترین