• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کا نام ECL میں ڈالنے کیلئے نیب کی درخواست مل گئی، فیصلہ کابینہ کرے گی، شیخ رشید

اسلام آباد(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست ملی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ آج وزارت داخلہ اور وزارت قانون کا اجلاس بلایاگیاہے ‘ میٹنگ میں فیصلہ کریں گے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے یا نہیں اور پھر فیصلہ کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی ۔ 

نیوز ایجنسیوں کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھاکہ وزارت قانون اور داخلہ جو فیصلہ کرتی ہیں پھر کابینہ اس کی منظوری دیتی ہے۔مذکورہ معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ کیس کی قانونی حیثیت کے بارے میں مجھے معلومات نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر قانون فروغ نسیم اور مشیر احتساب شہزاد اکبر شریک ہوں گے۔اجلاس میں نیب کے خط کے ساتھ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق آئینی و قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین