• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

نیب کا شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ 


لاہور(آئی این پی) نیب لاہور نے شہباز شریف کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری ہونے پر نیب کا رد عمل سامنے آیا ہے، نیب حکام نے فوری طور پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے ملزم شہبازشریف کیخلاف ٹرائل کورٹ میں دائر کرپشن ریفرنس میں پیش کیے گئے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے شواہد کی روشنی میں آئین اور قانون کے مطابق تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین