سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) گورنمنٹ سکول نجوال میں سالانہ تقریب انعامات منعقد ہو ئی جس کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سیالکوٹ طارق جاویدنے کی جبکہ چیئر مین یونین کونسل کمانوالہ حاجی محمد اسلم اور چیئر مین جوگو چک یونین کونسل راجہ ظفرتقر یب کے مہان خصوصی تھے ۔تقریب میں ہیڈ ماسٹر محمدالیاس، پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید دستار علی نقوی، لیاقت علی کھوکھرکے علاوہ علاقہ بھر کے اساتذہ ، والدین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں جماعت پنجم اور ہشتم کے پیک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور میڈل تقسیم کیے گئے