صوابی(نمائندہ جنگ) جلسئی ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ٹھنڈ کوئی میں تربوز کی خریداری کے معاملے پر زبانی تکرار کے بعد گولیاں چل گئیں ،فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔جنہیں باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا۔پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ ادھر پرمولی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اقدام قتل میں مطلوب ملزم گرفتار آلہ ضرر پستول برآمدکر لیا۔مجروح وقاص سکنہ شیوہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ملزم فواد سکنہ اسوٹا شریف نے راستے میں زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔