• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے 80 سالہ خاتون کو کنویں میں ڈوبنے سے بچالیا


بھارتی پولیس نے 80 سالہ خاتون کو کنویں میں ڈوبنے سے بچالیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میںکنویں کے قریب کچھ بزرگ خواتین روزمرہ امور کی انجام دہی میں مشغول تھیں کہ ان میں سے ایک خاتون اچانک کنویں میں جاگریں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ گئی، معمر خاتون کی جان بچانے کےلیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔

خاتون نے کنویں میں لگے ایک پائپ کا سہارا لیا ہوا تھا، چارپائی پر بیٹھ گئیں اور پولیس اہلکاروں نے خاتون کو کنویں سے باہر نکال لیا۔

تازہ ترین