وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمد نور خان کو ایک سال کی توسیع دے دی گئی ہے۔
وزارتِ قانون نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمد نور خان کو 1 سال کی توسیع دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کو ایک سال کی توسیع دینے کی سفارش کی تھی۔
چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت محمد نور خان مسکانزئی نے رواں ماہ 15 مئی کو ریٹائر ہونا تھا۔