• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے متحرک ہوگئی


حکومت شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لئے متحرک ہو گئی ہے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کا امکان ہے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے، فروغ نسیم، شیخ رشید اور شہزاد اکبر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 ذیلی کمیٹی کی سفارش کے بعد وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی جائے گی۔

 نیب نےشہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

 حکومت شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لئے تمام قانونی آپشنز استعمال کرے گی۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کیا شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے سے پاکستان کا قرض کم ہوگا؟ حدیبیہ کیس کھولنے سے کیا حکومت کی نالائقی چُھپ جائے گی؟

انہوں نے مزید کہا کہ ‎پاکستان کا قرض فروری میں 36 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔

تازہ ترین