• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف 15دن میں نظرثانی درخواست دے سکتے ہیں، شیخ رشید



وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے، شہباز شریف 15 دن میں فیصلے کے خلاف وزارت داخلہ کو نظرثانی کی درخواست دے سکتے ہیں، درخواست پر وزارت داخلہ 90 دن میں فیصلہ کرے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کی طرف سے کوئی درخواست نہیں ملی، شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں نہیں تھا۔



وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا شہباز شریف فیصلے پر نظر ثانی کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دے سکتے ہیں، اور خود بھی چاہیں تو پیش ہوسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے کا حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی، ان کے سحری کے وقت بھاگنے کی وجہ حدیبیہ کیس ہی تھا۔

تازہ ترین