• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو کورونا کے سبب16.1ملین پاؤنڈز کا خسارہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو کورونا کے باعث16.1 ملین پاؤنڈز کا بھاریخسارہ برادشت کرنا ‏پڑا۔ خسارے کے باعث بورڈ کے نقد ذخائر 2.2 ملین پاؤنڈز پر پہنچ گئے۔ گذشتہ سال انگلینڈ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کی دونوں ٹیموں کو کورونا کے باعث چارٹرڈ فلائٹ پر سفر کرایا گیا۔ بورڈ حکام کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈکو مجموعی طور پر100 ملین پاؤنڈز کا خسارہ ہوا، بند ‏دروازوں کے پیچھے میچز کرا کر خسارے کو کم کیا گیا۔ ای سی بی کےچیف فنانشل آفیسر اسکاٹ ا سمتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہمارے چیلنجنگ سال رہا ہے، ٹکٹس کی فروخت سےحاصل ہونےوالی آمدنی صفر رہی جب کہ بائیوسکیور ماحول کیلئے ‏اخراجات میں مزیداضافہ ہوا۔ اس برس پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے دورے شیڈول ہیں۔ ملک میں ‏کورونا وائرس کنٹرول ہونے کے باعث حالات بہتر ہو رہے ہیں،امید ہے اس سال شائقین کو ‏اسٹیڈیم جانےکی اجازت مل جائے گی۔ ٹکٹوں کی فروخت سے بورڈ کی آمدن بحال ہوجائےگی۔ انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اعلان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ ‏برس اکتوبر میں پاکستان آئے گی۔ انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کر کراچی پہنچے گی جس کے بعد ‏دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔

تازہ ترین