• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعلیٰ سندھ کی عوام کو عید کی مبارک باد

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک بھر کے عوام کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے کہا ہے کہ آج ہم دوسری عید کو رونا وائرس کی وباء کے ساتھ منا رہے ہیں۔

انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی اپنی عید کی خوشیوں میں یاد کرنا چاہیئے۔


انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کشمیری عوام کرفیو کی حالت میں عید منا رہے ہیں، ہمیں فلسطینی بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیئے۔

تازہ ترین