• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری برادران چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سادگی سے منائی جائے۔

گجرات میں نمازِعید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری برادران چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے یہ بات کہی۔

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں احتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کی بیماری سے بچنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عید کے موقع پر کشمیری بھائیوں اور ان کی جدوجہد کو یاد رکھناہے، مسئلہ کشمیر کا حل نکالے بغیر خطے میں امن کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا۔


اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسجدِ اقصیٰ اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، صیہونی فوجیوں کی بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے،انسانی حقوق کے ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ عوامی اجتماعات سے گریز کریں، ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین