• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی تنازع نہیں، رانا ثنا اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی تنازع نہیں، پی پی نے سینیٹ کی ٹکٹ کے لئے غلط طریقہ اپنایا، اُسے غلطی تسلیم کرنا ہوگی۔

شیخو پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد ہوکر حکمرانوں کے خلاف اٹھیں گی۔

اس سے قبل راناثنا اللّٰہ جاوید لطیف کے گھر پہنچے اور کہا کہ وہ جاوید لطیف کی فیملی سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف بے گناہ اور محب وطن شہری ہیں، حکومت کے پاس نفرت اور پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، اس طرح ملک نہیں چلتے، حکومت کو ڈسکہ اور وزیر آباد کا دکھ ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حدیبیہ کیس سارا ڈرامہ کیا جارہا ہے، کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، 110 گواہ حدیبیہ کے معاملے میں پیش کیے گئے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت تین سال میں ملک کو 30 سال پیچھے لے گئی۔

تازہ ترین