عید کے چاند کا اچانک اعلان ہونے پر سوشل میڈیا پر لوگوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جمعرات کے روز عید ہونے کا اچانک اعلان کیا کیا سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
کسی نے اچانک چاند رات پر عید کی اچانک مبارک باد دے ڈالی، کسی نے کہا شکر کریں سحری کے بعد اعلان نہیں کیا، تھوڑی دیر اور کردیتے تو سورج بھی نظر آجاتا۔
کسی نے چٹکلہ چھوڑا کہ احتیاطاً سحری کا الارم لگا کر سوئیں کیونکہ حکومت کے پاس یو ٹرن کا آپشن محفوظ ہے۔
کسی نے چاند رات پر تبصرہ کیا کہ یہ کب ہوا؟