• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے علاقے کینٹ میں مشقوں کے دوران ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں برطانوی ایئرلائن ایزی جیٹ کے ریٹائرڈ پائلٹ اینگس بوچنان ہلاک ہوگئے۔

وہ اسٹیمپ فارمیشن ڈسپلے ٹیم کے ممبر تھے اور آئندہ ہونے والے ایئر شو سیزن کیلئے دیگر طیاروں کے ساتھ مشق کر رہے تھے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق حادثہ گذشتہ روز کینٹ کے علاقے میں میڈ اسٹون اور ایشفورڈ کے مابین ہیڈکورن ایروڈوم کے قریب پیش آیا۔

عینی شاہد کے مطابق اینگس بوچنان مشق میں شامل تین طیارے میں سے ایک کو اڑا رہے تھے۔


انہوں نے اسٹال کا رخ موڑ لیا تھا اور پھر اچانک طیار ے کا کنٹرول کھودیا، طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہ ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کے بعد فائر انجن، پولیس، ایمبولینس اور ایک ایئر ایمبولینس بھیجی گئی۔

ان کے ساتھیوں کے مطابق مسٹر بوچنان ایک تجربہ کار اسٹنٹ پائلٹ اور ایزی جیٹ کے سابق کپتان تھے۔

انہوں نے سال 2009 میں ایزی جیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

تازہ ترین