• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے انڈور ماسک پہننا لازمی نہیں، سی ڈی سی


امریکی صحت کے ادارے نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی دونوں ویکسین لگوانے والوں کو ان ڈور ماسک پہننا لازمی نہیں۔

سی ڈی سی  (Centers for Disease Control and Prevention)  نے اس حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سی ڈی سی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عظیم دن قرار دے دیا۔

ادارہ صحت کے مطابق امریکا میں 14 کروڑ سے زیادہ افراد نے کورونا کی ویکسی نیشن مکمل کرالی ہے۔

تازہ ترین