سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار517 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 48 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار123 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 19 فیصد سے زائد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 384 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار220 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 73 ہزار 398 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 330 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 80 ہزار438 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار 700 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 23 لاکھ 80 ہزار 670 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 لاکھ 31 ہزار 47 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 38 لاکھ 36 ہزار 291 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 24 ہزار 106 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 282 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار364 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 780 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 403 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 723ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 78 ہزار969 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 724 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 23 ہزار 778 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 257 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 186 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 511 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔