ملک میں تیس سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کی رجسٹریشن سولہ مئی سے شروع ہوگی۔
چوبیس گھنٹوں میں گیارہ ہزار 709 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی، ملک میں اب تک 9 لاکھ 64 ہزار 227 افراد کی مکمل ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔
سندھ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز عید کی چھٹیوں میں بھی کھلے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم کیے گئے کورونا وائرس کے ویکسی نیشن سینٹر کو عید کے دوران کھلا رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ ملک میں معمول کی زندگی کی بحالی چاہتے ہیں تو کورونا کو ناں، ویکسین کو ہاں کہنا ہوگا۔