• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف شہروں سے خبریں ملی ہیں کہ آج جمعے کے روز بھی کئی شہروں میں عید منائی گئی ہے۔

نماز عید کے اجتماعات ہوئے، اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ مختلف مقامات پر رویت ہلال کمیٹی کے شوال کے چاند کے اعلان کو شک کی نظر سے دیکھا گیا۔

لاہور کے علاقے سندر کا ذکر کریں تو وہاں حکومتی اعلان کے برعکس جمعرات کے بجائے آج جمعے کو نمازِ عید الفطر ادا کی گئی، امامت مفتی فضل احمد چشتی نے کرائی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مفتی فضل نے کہا کہ انہوں نے فواد چوہدری کا بیان دیکھا اور مفتی یاسین ظفر کی کال کی ریکارڈنگ سنی۔

انہوں نے مزید کہاکہ چاند کی شہادت کے مشکوک ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کا اعلان سراسر نامعقول اور غیر شرعی تھا، عید الفطر جمعے کے روز ہی تھی۔

تازہ ترین