• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 10 سالہ بچے کا قاتل پکڑا گیا، اعتراف جرم کرلیا


لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 10 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن عیسیٰ سکھیرا کے مطابق 10 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کا اصل ملزم اُس کا پھوپھا نکلا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کے قاتل پھوپھا گرفتار کرلیا ہے، جس نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔


پولیس کے مطابق رائیونڈ میں 10سالہ عرفان چاند رات کو لاپتا ہوا تھا عید کے روز اس کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔

پولیس کے مطابق عرفان کو اس کے پھوپھا شبیر نے قتل کیا، ملزم شبیر نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی کلہاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

10 سالہ عرفان چاند رات کو لاپتہ ہوگیاتھا، اس کی لاش عید کے روز کھیتوں سے ملی، ملزم کو مشکوک حرکات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

تازہ ترین