شیخوپورہ کے علاقے بھوتن پورہ نہر میں ویگن گر گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پل پر جنگلا نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، جنگلا نہ ہونے کے خلاف کئی بار احتجاج کر چکے ہیں۔
ویگن میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد قلعہ دیدار سنگھ سے خانقاہ ڈوگراں رشتہ داروں کے ہاں جا رہے تھے کہ موٹر وے انٹر چینج سے خانقاہ ڈوگراں روڈ پر بھٹن پورہ پل میاں علی نہر میں ٹرن لیتے ہوئے ویگن گر گئی۔
جس کے نتیجے میں 11 افراد، جن میں 7 بچے 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں وہ ڈوب گئے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری اصغر جوئیہ کا کہنا ہے کہ کیری ڈبہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا اور ائندہ ایسا واقعہ نہ ہو اس کا بھی سدباب کیا جائے گا۔