• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ویکسین مراکز دوبارہ کُھل گئے


عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد اسلام آباد میں ویکسین مراکز دوبارہ کُھل گئے۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق ویکسین مراکز میں ویکسینیشن کے اوقات تبدیل کردیے گئے، نئے اوقات کے مطابق ویکسین مراکز صبح 8 سے شام 8 بجے تک کُھلے رہیں گے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اسلام آباد کے ویکسین مراکز میں جمعے کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ 40سال کی عمر کے شہری واک ان ویکسین لگوا سکتے ہیں، شہری کسی بھی ویکسین مراکز سے واک ان ویکسین لگواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے باعث ویکسین مراکز دو دن بند رہے۔

تازہ ترین