• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: عید کے دوسرے روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 57مقدمات درج

لاہور میں عید کےدوسرے روز ایس او پیزکی خلاف ورزی پر57 مقدمات درج کیے گئے جبکہ90 افراد کوحراست میں لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فیس ماسک استعمال نہ کرنےپر33 افرادکے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر24   مقدمات درج کئے گئے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کی عیدالفطر کےدوسرے روز 90افرادکو ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرحراست میں لیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے 2 روز میں مجموعی طور پر 123 مقدمات درج کئے گئے۔

تازہ ترین