• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: عید پر لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی

عید پر لاک ڈاؤن کے باعث صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی آ گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 530 ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 483 کیسز مثبت آئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد رہی جبکہ اس سے 40 اموات واقع ہوئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں 4 ہزار 534 ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 196 مثبت کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 32 فیصد رہی،جبکہ اس سے 16 اموات واقع ہوئیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے آئی سی یوز میں کورونا وائرس کے 36 نئے مریض داخل ہوئے، جبکہ لاہور کے آئی سی یوز میں 23 نئے کورونا مریض داخل ہوئے۔

تازہ ترین