• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

معذور بچوں کیلئے ایئر نیوزی لینڈ کی خصوصی پرواز، فضا میں کیوی کا خاکہ بنایا

نیوزی لینڈ کی ایئر لائن نے 50 خصوصی بچوں کی دلجوئی کے لیے 3 گھنٹے کی خصوصی پرواز کرکے فضا میں کیوی کا دیو ہیکل خاکہ تیار کیا۔

ائیر نیوزی لینڈ کی خصوصی پرواز اے این ریڈ 4376 نے کرائسٹ چرچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتے کی دوپہر 11:57 پر ٹیک آف کیا۔

خصوصی مشن کے لیے ایئر لائن نے 6 سال پرانے سیاہ رنگ کے دلکش بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کا استعمال کیا۔

طیارے نے نیوزی لینڈ کے دو جزیروں کے مابین ویلنگٹن کے آس پاس سمندر پر 19 ہزار فٹ کی بلندی سے سفر کیا۔


نیوزی لینڈ میں معذوری یا عارضی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی خصوصی نگہداشت کرنے والے ادارے کور کیئر کے لیے خصوصی پرواز میں بچوں کو تین گھنٹے تک خوب تفریح مہیا کی۔

اپنے خصوصی سفر کے اختتام پر ماہر پائلٹ طیارے سے فضا میں دیوہیکل کیوی کا اسکیچ ڈرا کر چکا تھا۔

یہ پرواز ہفتے کی سہ پہر دو بج کر 55 منٹ پر واپس کرائسٹ چرچ اتر گئی۔

کور کیئر فلائٹ کیلئے خصوصی دعوت نامہ پر کم سن مسافروں کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید