• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان تاؤتے نے بھارت میں اثر دکھانا شروع کردیا


بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان نے بھارت میں اثر دکھانا شروع کردیا۔ ریاست کے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کریا گیا ہے۔

ریاست کیرالہ میں تیز ہواؤ اور طوفانی بارشوں سے کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ 



دوسری جانب ساحلی علاقوں سے بھی لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔

بھارت میں تاؤتے سائیکلون میں آئندہ12 گھنٹوں میں مزید شدت آنےکاامکان ہے۔ طوفان سے متاثر ہونے والی پانچ ریاستوں کیرالہ، کرناٹکا، تامل ناڈو، گجرات، مہاراشٹرا میں ہنگامی انتظامات جاری ہیں۔

طوفان کا منگل تک ریاست گجرات سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان ریاستوں میں این ڈی آر ایف کی 50 سے زائد ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں، طوفان کے زیر اثر کرناٹکا، گوا، کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں اتوار تک شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ ہے، جب کہ گجرات میں منگل اور بدھ کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین