• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متوقع سمندری طوفان، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کئی محکموں میں ایمرجنسی نافذ


کراچی میں متوقع ہیٹ ویو اور سمندری طوفان کے پیشِ نظر بلدیہ عظمیٰ کے مختلف محکموں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ 

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ تیز ہواؤں سے چھتیں اڑنے، سائن بورڈ گرنے اور کچی تعمیرات منہدم ہونے کے خدشات ہیں۔


انھوں نے شہریوں کو  ہیٹ ویو اور متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ڈپریشن سمندری طوفان تاؤتے میں تبدیل ہوگیا ہے۔

تازہ ترین