• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واضح احکامات کے باوجود سیاح تفریحی مقامات پر جانے کیلئے مانسہرہ، سوات پہنچ گئے


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور ضلعی انتظامیہ کے واضح احکامات کے باوجود سیاح تفریحی مقامات پر جانے کے لیے مانسہرہ اور سوات پہنچ گئے، داخلی راستوں پر سرکاری اہلکاروں نے سیاحوں کو روک دیا۔

سیاحت پر پابندی ختم ہونے سے ایک روز پہلے ہی ملک کے مختلف علاقوں سے سیاح دھڑا دھڑ مانسہرہ پہنچنا شروع ہوگئے۔

شاہراہِ کاغان اور بالاکوٹ کے قریب قائم چیک پوسٹوں کے عملے نے ناران جانے کے خواہشمند سیکڑوں سیاحوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا ہے۔


 سیاحوں کا اصرار ہے کہ کل سے تو ویسے بھی پابندی ختم ہے اس لیے انہیں آج ہی ناران جانے کی اجازت دے دی جائے۔

سوات انتظامیہ کے جانب سے بھی داخلوں راستوں پر تعینات نفری سیاحوں کو واپس بھیجتی رہی تاہم اب بھی سیاح سوات کے سیاحتی مقامات کالام، مالم جبہ اور میاندم تک جانے پر بضد ہیں۔

ڈسی سی سوات جنید خان کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی سیاح کو سوات میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

تازہ ترین