• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف شہباز شریف کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، شہباز شریف نے اپنے وکلاء کو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی، عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی درخواست دائر کردی جائیگی ، درخواست میں موقف اپنایا جائیگا کہ حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود شہباز شریف کو علاج کیلئے نہ صرف بیرون ملک جانے سے روکا بلکہ انکا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا ، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

تازہ ترین