• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آندھی طوفان، سکھر سمیت دیگر شہروں میں 76 فیڈرز ٹرپ کرگئے

سکھر (بیورورپورٹ ) سکھرسمیت دیگر اضلاع میں آندھی ،طوفان اور تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا آندھی و طوفان کے باعث سیپکو کے 76 فیڈرز ٹرپ کرگئے ، خیرپور، کوٹڈیجی ، روہڑی ، گمبٹ ، ڈوکری ، رسول آباد و دیگر شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی اور علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ ترجمان سیپکو امیر احمد بلوچ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے جس کی نگرانی چیف ایگزیکٹو سیپکو محمد سلیم چوہدری کررہے ہیں 60 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے باقی 16 فیڈرز پر بھی بحالی کا کام جاری ہے جلد ہی تمام علاقوں میں بجلی کا نظام بحال کردیا جائے گا، انہوں نے بتایا سیپکو کی ٹیکنیکل ٹیمیں تمام علاقوں میں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور صارفین کو عید الفطر کے تینوں ایام میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کو عید الفطر کے موقع پر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے موسم کی خرابی کے باعث جن علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا وہاں بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے جلد از جلد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ چیت ایگزیکٹو سیپکو نے رمضان المبارک اور عید الفطر پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر سیپکو افسران اور اہلکاروں کی خدمات کو سراہا ہے

تازہ ترین