• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اقصیٰ کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی بہائیں گے ،فلسطینی سفارتخانہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فلسطین كکےعوام مسجد اقصیٰ کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ بہانے سے بھی گریز نہیں كکرینگے، ہمیں اللہ تعالیٰ کے بعد دنیا بھر كکے انصاف پسند انسانوں ، مسلمانوں اور پاکستانیوں پر یقین ہے كہ وہ ہمیں كکسی حال میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ 

ان خیالات كا اظہار فلسطینی سفارت خانے کے انچارج میڈیا سیکشن نادر الترک نے لارڈ نذیر احمد اور سول سوسائٹی كے قائدین كے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے واضح كکیا فلسطین میں جاری ظلم وستم كکی وجہ ناجائز اسرائیلی ریاست كکا قیام اور یورپ وامریکہ میں صہیونیوں كکے وفاداروں كکی ناجائز حمایت ہے، انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کا باربار شکریہ اداکیا اورکہا كکہ پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے۔

اس سے قبل نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے صدرشکیل انجم و دیگرعہدیدار،سابق صدرافضل بٹ اورطارق چودھری کی قیادت میں صحافیوں کاوفدفلسطینی سفارت خانہ گیا جہاں انہوں نے فلسطینی سفیرسے ملاقات کی اورفلسطینی عوام کے ساتھ اظہاریک جہتی کیا۔

بعدازاں فلسطینی سفارت خانے كکے انچارج میڈیا سیکشن نادر الترک وفدکے ہمراہ نیشنل پریس کلب آئے جہاں انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، لارڈ نذیر احمد نے مغربی میڈیا كکے دوغلے پن پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی میڈیا كکی كکاوشوں کو سراہا۔ 

انہوں نے واضح كکیا فلسطین میں جاری ظلم وستم كکی وجہ ناجائز اسرائیلی ریاست كکا قیام اور یورپ وامریکہ میں صہیونیوں كکے وفاداروں كکی ناجائز حمایت ہے۔

انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کا باربار شکریہ اداکیا اورکہا كکہ پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے،اس سے قبل نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے صدرشکیل انجم و دیگرعہدیدار،سابق صدرافضل بٹ اورطارق چودھری کی قیادت میں صحافیوں کاوفدفلسطینی سفارت خانہ گیا جہاں انہوں نے فلسطینی سفیرسے ملاقات کی اورفلسطینی عوام کے ساتھ اظہاریک جہتی کیا ۔

تازہ ترین