• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا اور وسیم اکرم کی علیحدگی کو 170 دن ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا کی علیحدگی کو 170 دن ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی شنیرا نے وسیم اکرم کی جدائی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلبرداشتہ پیغام جاری کیا ہے۔

شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جو آسٹریلیا کے کسی سمندر کی ہے جس میں سمندر کی خوبصورت لہروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’170 دن ہوگئے ہیں اور میں وسیم سے ابھی بھی بہت دور ہوں۔‘

شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ کورونا وائرس کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شنیرا نے انسٹاگرام پر وسیم اکرم کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ہم 145 دن سےالگ رہے ہیں اور یہ اب تک کی ہماری طویل علیحدگی ہے۔‘

شنیرا نے لکھا تھا کہ ’اگرچہ میرا دل روزانہ ٹوٹتاہے لیکن مجھ میں ہمت ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ دنیا جلد ہی اپنی پریشانیوں کا خاتمہ کر دے گی کیونکہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ہم سے کہیں زیادہ ہمت ہار گئے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’وسیم! آپ بہت زیادہ یاد آرہے ہیں آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں، آپ ہمارے لیے سب کچھ ہیں۔‘

خیال رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔

آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کی بارڈرز بند کی ہوئی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ شنیرا اس قدر اپنے شوہر وسیم اکرم کو یاد کررہی ہیں۔

تازہ ترین