• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے پی ٹی آئی کارکن کا انتقال، عمران خان رنجیدہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکن زاہد مہمند کی جان لے لی اور اس افسوسناک خبر نے وزیراعظم عمران خان کو رنجیدہ کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکن زاہد مہمند کے ہمراہ لی گئی ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا وائرس کے باعث آج ہم نے ایک بے لوث نوجوان کارکن زاہد مہمند کھو دیا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’زاہد مہمند نے پشاور میں اُن کی جماعت کو نچلی ترین سطح تک منظم کرنے کے لیے کام کیا۔‘

وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ’میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔‘

عمران خان نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’سب حفاظتی تدابیر اپنائیں اور ماسک کا استعمال اپنا معمول بنائیں۔‘

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین