• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :ٹرانسپورٹ آج اور کاروبار کل سے بحال ہوگا

کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے شہر میں لاک ڈاؤن کےتحت کاروباری مراکز اور دکانیں بند جبکہ شہر میں 8 روز کے بعد انٹرسٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپور ٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے کوئٹہ شہر میں لاک ڈاؤن کےتحت کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں تاہم میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ، گوشت، سبزی سمیت اشیائے خورد و نوش کی دکانیں کھلی ہیں ۔

شہر میں 8 روز کے بعد انٹرسٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس بحال کر دی گئی ہے، بحالی کے بعد مختلف روٹ پر انٹرسٹی ٹرانسپور ٹ چلنا شروع ہو گئی ہے تاہم گاڑیوں اورمسافروں کی تعداد کم ہے ۔

حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت کل پیر سے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا ہے تمام مارکیٹوں اور دکانوں کو کل سے رات 8 بجےتک کاروبارکی اجازت دی گئی ہے تاہم خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین