ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال ہوگئی۔ گنجائش سے پچاس فیصد کم مسافروں کو بٹھایا جاسکے گا۔
بی آر ٹی سروس بھی صبح آٹھ سے رات دس بجے تک دوبارہ شروع ہو گئی، ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔
تمام دفاتر کل سے کھول دیے جائیں گے۔ دفاتر میں پچاس فیصد حاضری کی اجازت ہو گی جبکہ بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔
ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی، ملک بھر میں تعلیمی ادارے تئیس مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے این سی او سی کا اجلاس 19 مئی کو ہوگا۔