• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ابتک کتنے افراد کی کورونا ویکسی نیشن ہوئی؟

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں اب تک 7 لاکھ 94 ہزار 354 سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے اپنے اعلامیئے میں کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے اب تک 11 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

صوبے میں اب تک 5 لاکھ 89 ہزار 716 افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز لگ چکا ہے، 2 لاکھ 4 ہزار 638 افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز لگایا جا چکا ہے۔

سندھ میں اب تک 2 لاکھ 538 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، 40 سے 44 سال کے 1 لاکھ 41 ہزار 373 افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

کورونا ویکسین کے لیے 45 سے 49 سال کے 1 لاکھ 47 ہزار 868 افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، 50 سے 59 سال کے 3 لاکھ 3 ہزار 180 افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔


60 سے 69 سال کے 2 لاکھ 15 ہزار 488 بزرگ شہری رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، جبکہ 70 سال اور اس سے زائد عمر کے 1 لاکھ 7 ہزار 934 افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں 18 سال سے زائد لوگوں کی رجسٹریشن کا آغاز بھی آج سے شروع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین