عوامی نیشنل پارٹی ( اےاین پی) کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ چارسدہ میں نماز جنازہ کے بعد ولی باغ میں شوہرعبدالولی خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان علالت کے باعث والدہ نسیم بیگم کے جنازہ میں شرکت نہ کرسکے۔
نمازجنازہ میں ایمل ولی خان،میاں افتحارحسین، امیرحیدرخان ہوتی، غلام احمد بلور، ثمرہارون بلور اور زاہد خان کےعلاوہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے شرکت کی ۔