تہران(اے ایف پی) ایرانی اخبارات نے گزشتہ روز اگلے ماہ کے صدارتی انتخابات میں ہونے والے ممکنہ کم ٹرن آؤٹ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ امیدواروں کی رجسٹریشن کا کام اختتام پذیرہوگیا۔ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں کئی ہیوی ویٹس شامل ہیں۔انتخابی کمیٹی کے مطابق 18 جون کو ہونے والے انتخاب میں 600 امیدواروں میں 40 خواتین بھی شامل ہیں ۔