• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج اور کل تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

سمندری طوفان تاؤتے کے باعث کراچی میں آج اور کل تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور موسم بھی شدید گرم رہے گا۔

کراچی میں اتوار کو درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص میں آج سے 19 مئی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سمندری طوفان تاؤتے کراچی سے ایک ہزار کلو میٹر دور ہے، طوفان کے مرکز میں ہوائیں کی رفتار ایک سو پچاس سے ایک سو ستر کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی۔

طوفان پیر کی رات یا منگل کی صبح بھارتی ریاست گجرات پہنچے گا۔

تازہ ترین