• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان رنگ روڈ منصوبے کے مرکزی مجرم ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان ،سابق وزیر اطلاعات و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کا مرکزی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب مزید کسی انکوائری کی ضرورت نہیں ،ثبوت عوام کے سامنے ہیں ، عمران خان اور عثمان بزدار کو گرفتار کیا جائے ،عمران صاحب نے رنگ روڈ منصوبے میں بھی چالاکی سے وہی کچھ کیا جو چینی، آٹا سکینڈل سبسڈی میں کیا، اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ تسلسل ہے کہ چوری کاحکم دو، پھر دیہاڑی لگاؤ، افسروں سے کام کراؤ اور پھر ان کو قربانی کا بکرا بناؤ، عمران صاحب نے 4 فروری 2021 کو رنگ روڈ منصوبے میں تبدیلیوں کی خود منظوری دی، پھر خود ہی انکوائری کرائی؟ واہ عمران صاحب واہ اپنے ہی دئیے ہوئے حکم کی انکوائری کیوں کروا رہے ہیں ، حکم دے کر کس کو فائدہ دیا اور منصوبہ روک کر کس کو فائدہ دے رہے ہیں ،حکم عمران خان دیں ، بزدار صاحب عمل کرنے کے احکامات دیں اور قربانی سرکاری افسر کیوں دیں؟ دیہاڑی دارتو دیہاڑی لگا کر چلے جائیں گے ، بعد میں سرکاری افسران اور بیوروکریسی پھنس جائے گی ،بیورکریسی اور سرکاری افسران ان دیہاڑی داروں کے احکامات نہ مانیں ،عمران صاحب اور عثمان بزدار نے رنگ روڈ کی ری الائنمنٹ کا حکم دے کر دیہاڑی لگائی اور اب منصوبہ روک کر متنازعہ بنا پھر دیہاڑی لگا رہے ہیں ۔

تازہ ترین