• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: تاؤتے گجرات کی جانب بڑھنے لگا، 12 افراد ہلاک


سمندری طوفان تاؤتے سے بھارتی ریاست کرناٹکا، کیرالہ، گوا اور مہاراشٹرا میں تباہی مچ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے، اور اس کے کل تک گجرات سے ٹکرائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گجرات کے ساحل پر سمندری لہروں میں تیزی آچکی ہے۔

اس کے علاوہ ریاست گجرات میں 4اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سمندری طوفان تاؤتےکے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا ہے، مگر سندھ کی ساحلی پٹی پر منگل تا جمعرات (18سے 20مئی) آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔


تازہ ترین