• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عام آدمی سے عید کی خوشیاں تک چھین چکے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان عام آدمی سے عید کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تک چھین چکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی سے متعلق بیان میں کہا کہ نااہل وزیراعظم رمضان میں منہگائی قابو کرنے میں ناکام رہے، وزیراعظم عید پر بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکے.

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عید پرمہنگے کپڑے اور جوتے خرید کرعوام سمجھ چکے کہ عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھی، پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی قوت خرید پر تبدیلی کا کاری وار کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ  عوام کی عید پھیکی پڑگئی، عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم عید منانے نتھیا گلی پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گوشت کی قیمتوں میں 200 روپے فی کلو تک کا اضافہ عمران خان کی حکومت کی ناکامی ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عام آدمی سے عید کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تک چھین چکے ہیں، عید پر 200 روپےکلو منہگی مٹھائی خرید کر عام آدمی نے تبدیلی کی بھیانک قیمت ادا کی۔

تازہ ترین