• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز واپس نہیں آئے تو شہباز کیسے آتے، شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کہا کہ ابھی تک لندن سے نوازشریف ہی واپس نہیں آئے تو شہباز شریف نے کہاں سے واپس آنا تھا۔

شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی اور کابینہ نے اس کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف 7 ارب روپےکے اثاثوں کا کیس ہے، ان کے خلاف 4 ملزمان سلطانی گواہ بن چکے ہیں، وہ نوازشریف کو واپس لانے کے ضمانتی تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف بیرون ملک چلے گئے تو ان کو نواز شریف کی طرح واپس لانا مشکل ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں کوئی ڈیل کی اطلاع نہیں، زبیر نے کہا ہے کہ ان کے تعلقات بہتر ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ شریف فیملی کے 5 افراد پہلےسے بیرون ملک مفرور ہیں، شہباز شریف نواز شریف کے ضمانتی ہیں،ان کو جانے کی اجازت دی تو وہ سلطانی گواہ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف نوازشریف کے ضمانتی ہیں، اپوزیشن جوکرنا چاہتی ہے کر لے۔

انہوں نے کہاکہ لیڈراپنے لوگوں میں جینا مرنا چاہتا ہے لندن بھاگنا نہیں چاہتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف فیصلے کے خلاف 15 روز میں وزارت داخلہ میں درخواست دے سکتے ہیں۔


تازہ ترین