چئیرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ بد عنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لیا۔
چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ کی تحقیقات بلاامتیاز، میرٹ اور شفاف کی جائیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ منصوبہ کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔