• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں کورونا وائرس ایس او پیز میں آزمائشی نرمی کا اعلان

دبئی میں کورونا وائرس ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کردیا گیا۔ نرمی ایک ماہ کیلئے آزمائشی ہے جس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ 

دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اس  فیصلے کے مطابق 17 مئی سے ہوٹلوں میں تفریحی اور دیگر تقریبات کی اجازت ہوگی۔ 

تفریحی سرگرمیوں کیلئے فنکار اور شرکاء کا ویکسین کا لگا ہونا لازمی شرط ہے۔ ہوٹلوں میں شادی کی تقریبات سے پابندی بھی ہٹالی گئی۔  تقریبات میں ماسک اور 2 میٹر کا فاصلہ لازمی شرط ہوگی۔ 


اسپورٹس ایونٹس کی بھی اجازت دیدی گئی۔ اسکے لیے تماشائیوں اور منتظمین کی ویکسین نیشن ہونا لازمی شرط ہوگی۔

انڈور ایونٹس کیلئے شائقین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1500 ہوگی۔  جبکہ آؤٹ ڈور ایونٹس کیلئے 2500 افراد کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین