• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا جنگی جنون، تل ابیب ایئرپورٹ سنسان، ایک دن میں 89 پروازیں منسوخ

اسرائیل کے جنگی جنون اور دہشت گردی طرز کے فضائی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت 15 فیصد تک رہ گئی ہے، روزانہ 85 فیصد پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں۔

ایئرپورٹ ریکارڈ کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود حالیہ دنوں میں تل ابیب کے بن غورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روزانہ 100 سے زائد پروازیں آپریٹ کی جا رہی تھیں مگر تل ابیب پر راکٹ بازی اور اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملوں کی وجہ سے بین الاقوامی ٹریفک اسرائیل کا رخ نہیں کررہا۔

ذرائع کے مطابق صرف اسرائیل کی سرکاری اور نجی ایئرلائنز ایئرپورٹ آپریشن بحال رکھے ہوئے ہیں، جسے حملوں کے دوران بند بھی کیا جاتا ہے۔


ایئرپورٹ سے روزانہ 70 سے 90 کے درمیان فلائٹ منسوخ ہو رہی ہیں۔

ایئرپورٹ ریکارڈ کے مطابق 17 مئی کو اسرائیل کے اس مرکزی ایئر پورٹ سے 89 پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ ہوئی، اسرائیل آنے والی 47 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق بن غورین ائیرپورٹ سے روانگی کے شیڈول کی 42 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو بن غورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صرف 9 پروازوں نے لینڈ کیا جبکہ 10 جہاز روانہ ہوئے۔

تازہ ترین