• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو کی آندریا میزا نے مس یونیورس 2021 کا اعزاز اپنے نام کرلیا

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو کی 26 سالہ آندریا میزا نے مس یونیورس 2021 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ آندریا میزا نےاتوار کو امریکی ریاست فلوریڈا میں ہولی وڈ میں منعقد تقریب میں دنیا بھر کی ستر سے زیادہ حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2021 کی مس یونیورس کا خطاب حاصل کر لیا۔حسینہ کائنات کے اس مقابلے میں برازیل اور پیرو کی حسینائیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ ٹیلی ویزن پر نشر کی گئی اس رنگا رنگ تقریب کی میزبانی امریکی اداکار میریو لوپیز اور ٹیلی ویزن کی شخصیت اولیوا کپلو نے کی۔ سابقہ مس یونیورس مقابلوں میں شامل چیزلی کرائسٹ، پاولینا ویگا اور ڈیمی لیہ ڈیبو(جوسن2017 میں مس یونیورس منتخب ہوئی تھیں) نے تجزیہ کار اور کمنٹیٹر کا کردار کیا جبکہ آٹھ خواتین پر مشتمل جیوری نے فاتح کا فیصلہ کیا۔مس یونیورس کے طور پر نام کا اعلان ہوتے ہی سرخ ایوننگ گاون میں ملبوس میزا کے آنکھوں میں آنسو جھلملانے لگے۔ انہوں نے اسٹیج پر موجود مقابلے کی دیگر شرکاء کو گلے لگا یا۔ انہوں نے 70سے زائد شرکاء کو شکست دے کر مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین