• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 4 کروڑ افراد کوکورونا ویکسین لگانا ہوگی، یاسمین راشد

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاہے کہ پنجاب میں 4کروڑ افرادکوکوروناویکسین لگاناہوگی،وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاحکومت وائرس پرقابوپانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔کورونا وباء پرقابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبے میں ویکسی نیشن کے عمل کوتیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلہ لاک ڈاؤن کے بعد کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صحت کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی،ایس او پیز پر عملدرآمد اوردیگراقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری مارکیٹوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کا مثبت نتیجہ سامنے آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 22لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے،روزانہ ویکسین لگانے کی صلاحیت کو بتدریج بڑھایا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے تحفظ کیلئے پنجاب میں 4کروڑ افرادکو ویکسین لگانا ہوگی۔

تازہ ترین