کراچی (اسد ابن حسن) اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ذیلی ادارے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کی مالی بے ضابطگیوں اور بینک میں غیر قانونی بھرتیوں پر آڈٹ اعتراضات پر پبلک اکاوَنٹس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوگا ۔ چیئرمین میاں شہباز شریف جبکہ کمیٹی کے 28ممبران ہیں جن میں 23نیشنل اسمبلی کے ممبرز، 4سینیٹرز اور وزیرخزانہ شامل ہوں گے ۔